عام انتخابات سے قبل اہم سیاسی شخصیات کو دھمکیاں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عام انتخابات سے قبل اہم سیاسی شخصیات کو دھمکیاں

عام انتخابات سے قبل خیبر پختونخوا میں سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے میں عام انتخابات کے تناظر میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، اس حوالے سے سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے دھمکیاں ملنے والی شخصیات کی فہرست تیار کرلی ہے۔

فہرست میں بتایا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی اور سینیٹرہدایت اللہ بھی اس فہرست میں شامل۔ ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی امیرمقام کو بھی شدوں پسندوں نے دھمکیاں دی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی ایسے افراد میں شامل ہیں، جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔جے یو آئی (ف) کےملک عدنان وزیر اور احسان اللہ کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔

سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سےمتعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *