بابراعظم اورمحمد رضوان کی اوپننگ جوڑی سے متعلق عماد وسیم کا بیان سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بابراعظم اورمحمد رضوان کی اوپننگ جوڑی سے متعلق عماد وسیم کا بیان سامنے آگیا

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے پر اپنے موقف دیدیا۔

مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ نے بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو انہیں نوجوان کرکٹر کو مواقع دینا ہوں گے، دو چار اننگز کی بنیاد پر کسی کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہمارے پر 12 میچز موجود ہیں، ہمیں یہ بات ماننی چاہیے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے مختصر ترین فارمیٹ کی تاریخ میں سب سے مضبوط اوپننگ جوڑی کے طور پر خود کو قائم کیا تھا، دونوں نے مل کر اپنی ابتدائی شراکت میں 50.04 کی شاندار اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 2452 رنز بنائے جبکہ متعدد ریکارڈز بھی اپنے نام کیے تھے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھیں تو میں بابراعظم کے ساتھ اوپننگ کیلئے جاؤں گا، ہم ان پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے متعدد مرتبہ فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بابراعظم طویل عرصے سے پاکستان کی عزت اور فخر کے ساتھ خدمت کی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *