ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز بڑی کمی کے بعد آج 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 40 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 60 ڈالر فی اونس ہے۔









