ایس پی ایل میں شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے چرچے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایس پی ایل میں شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے چرچے

قومی ٹیم کے سابق کپتان چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی سندھ پریمئیر لیگ (ایس پی ایل) میں جارحانہ بیٹنگ کے چرچے ہونے لگے۔

سندھ پریمئیر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں بےنظیر لال کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔

سابق کرکٹر کا فٹنس لیول دیکھ کر ایکس (ٹوئٹر) پر شائقین نے انہیں خوب داد دی جبکہ کئی موجودہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے فٹ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ 8 سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 46 سالہ شاہد آفریدی اب بھی پاکستان کے بہترین پاور ہٹرز میں سے ایک ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک مداح نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹنگ چنائی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 1999 ٹیسٹ کی یاد دلادی جہاں انہوں نے بھارتی بالرز کی جم کر پٹائی کی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *