اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔ سابق آرمی چیف سمیت 9 افراد کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو پر فوجداری مقدمات ہیں، وہ وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کیخلاف درخواست سابق آرمی چیف سمیت 9 افراد نے مشترکہ طور پر دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو پر فوجداری مقدمات ہیں، وہ وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔
درخواستگزاروں کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے غزہ جنگ میں ذاتی مفادات ہیں۔









