پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 62 ہزار 393 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 715 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 62 ہزار 480 رہی۔
حصص بازار میں آج 27 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 45 ارب روپے بڑھی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 9 ہزار 119 ارب روپے ہے۔









