چین میں2 بچوں کے قاتل جوڑے کو سزائے موت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چین میں2 بچوں کے قاتل جوڑے کو سزائے موت

چین میں2 بچوں کے قاتل جوڑے کو سزائے موت

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے 2 بچوں کوکھڑکی سے پھینکنے کے جرم میں ایک جوڑے کو سنائی گئی سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا، اس جوڑے کو چھونگ چِھنگ میں2 نومبر 2020 کو بچوں کی موت کا قصور وار قرار دیا گیا تھا اور انہیں دسمبر 2021 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان کی سزا پر اعلی عوامی عدالت کے ایک حالیہ فیصلے کے بعد عملدرآمد کیا گیا جس میں ان کی سزائے موت کی توثیق اور منظوری دی گئی تھی،دونوں بچوں کے باپ ژانگ بو نے اپنی ازدواجی اور بچوں کے باپ کی حیثیت سے آگاہ کئے بغیر یی چھنگ چھن کے ساتھ تعلقات قائم کرلئے تھے، ژانگ نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی تاہم یی چھنگ چھن مبینہ طور پر بچوں کو ژانگ کے ساتھ اپنے مستقبل کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی تھی جبکہ ژانگ نے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ اپنی 2 سالہ بیٹی اور 1سال کے بیٹے کی تحویل کا معاہدہ بھی کر رکھا تھا۔

ژانگ اور یی نے دونوں بچوں کو قتل کرکے اسے حادثہ ثابت کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔ یی نے کئی بار ژانگ پر دبا ؤ ڈالا کہ وہ اس منصوبے پر عملدرآمد کرے ، اس کی ڈیڈ لائن مقرر کی اور دھمکیوں کا سہارا لیا۔ژانگ کی ماں 2 نومبر 2020 کو گھر سے باہر تھی تو اس نے منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے دونوں بچوں کو 15 ویں منزل کی کھڑکی سے پھینک دیا جس پر بچے المناک موت کا شکار ہوگئے۔

اعلیٰ عوامی عدالت کے مطابق ژانگ اور یی نے قانونی اور اخلاقی حدود کو سنگین طریقے سے پامال کیا، ان کے مجرمانہ عزائم انتہائی بدنیتی پر مبنی تھے اور اس کیس میں مجرمان نے گھناؤنا اور ظالمانہ طرز عمل اپنایا جس پر انہیں قانون کے مطابق سزا دی گئی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *