
(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں اہم پہاڑی اور قلعے پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے اہم شہر نبطیہ میں داخل ہوگئی۔ اسرائیل نے 2 ہزار اسکوائر کلومیٹر کے ساتھ لبنان کے 20 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
قابض افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دفاعی لائن میں بہتری کے لیے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ نبطیہ قلعے کے ارد گرد رات بھر شدید لڑائی کے بعد قبضہ کرنے میں کامیابی ملی۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، گھروں میں سوئے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
ادھر مصر نے لبنان سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔









