
(ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں اہلِ پاکستان،بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے صبر اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی حمایت ہمیں اپنے مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خطے میں امن کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کے قابل بناتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ان مقاصد کے لیے پرعزم ہیں اور آپ کی مسلسل دعاؤں اور نیک تمناؤں کے قدردان اور طلبگار ہیں۔









