امریکی صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکی صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا
امریکی صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل دو رکنی امریکی وفد کا پاکستان دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چونکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں تمام کارڈز امریکا کے پاس ہیں، اس لیے 18 گھنٹے کا طویل سفر کرنا اور وہاں بے مقصد بات چیت کرنا فائدہ مند نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی جب چاہیں کسی بھی وقت امریکا سے بات کر سکتے ہیں، اس لیے وفد کو روانہ نہیں کیا جا رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا۔ ایرانی وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں اور بعد ازاں مسقط اور ماسکو کے لیے روانہ ہو گیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *