امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بھارت سے روانگی کے وقت سفارتی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بھارت سے روانگی کے وقت سفارتی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی 
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بھارت سے روانگی کے وقت سفارتی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی 

(ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بھارت سے روانگی کے وقت سفارتی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس ) کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  کو الوداع  کرنے کوئی وفاقی وزیر یا اعلیٰ حکومتی شخصیت موجود نہ تھی، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  سکیورٹی، انڈو پیسیفک تعاون اور اسٹریٹجک امور پر اہم مذاکرات کیلئے بھارت آئے تھے۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ دنیا کی بڑی طاقت کے وزیر خارجہ کو صرف ایک ڈی ایس پی اور پولیس انسپکٹر کے ذریعے رخصت کرنا بھارت کی سفارتی نااہلی اور غیر سنجیدگی کی واضح مثال بن گیا۔بھارتی پولیس کا یونیفارم اور ٹرن آوٹ کسی بھی پیشہ ورانہ فورس کے لئے باعث شرمندگی تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ یورپ سے امریکہ تک مسلسل سفارتی تنازعات اور شرمندگیوں نے مودی حکومت کو مزید تنہا کر دیا ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھارت میں غیر معمولی کم پروٹوکول دیے جانے کے پیچھے واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتے اختلافات کارفرما قرار دیے جا رہے ہیں۔تجارتی تنازعات، ٹیرف کشیدگی اور امریکہ کے پاکستان کے ساتھ بڑھتے روابط نے بھارت کو سفارتی طور پر بے چین کر رکھا ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق ایران اور روس کے معاملات پر اختلافات نے بھی امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں خاموش تناؤ پیدا کر دیا ہے۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ   بھارت نے غیر پیشہ ورانہ سفارتکاری کی  مثال قائم کر دی ۔خود کو “قدیم ترین تہذیب” قرار دینے والا بھارت بنیادی سفارتی آداب بھی برقرار نہ رکھ سکا۔امریکی وزیر خارجہ کو سرد الوداع  بھارتی سفارتکاری میں بڑھتی غیر پیشہ ورانہ سوچ، پالیسی کنفیوژن اور کمزور خارجہ سگنلز کی عکاسی کرتا ہے۔

سفارتی ماہرین نے مزید کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کی غیر پیشہ ورانہ سوچ، غرور اور ادارہ جاتی کمزوری  دنیا کے سامنے نمایاں ہو گئی۔واشنگٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر نئی دہلی کی ناراضگی اور بد اعتمادی کا ایسا مظاہرہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ  بھارتی میڈیا پاکستان مخالف سوالات میں مصروف رہا ،بھارتی میڈیا نے حکومت کی سفارتی شرمندگی اور پروٹوکول کی ناکامی پر خاموشی اختیار کیے رکھی،بھارتی سفارتی بد تہذیبی مسقبل میں اسے مزید تنہا کر دے گی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *