امن کی جیت سفارت کاری کی کامیابی؛ وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امن کی جیت سفارت کاری کی کامیابی؛ وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر
امن کی جیت سفارت کاری کی کامیابی؛ وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر



اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ بندی میں توسیع اور فوجی کارروائی مؤخر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ پیغام اپنی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے جاری کیا، جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی درخواست قبول کرنے کو خطے کے امن کے لیے ایک “بڑا سنگِ میل” قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ  جنگ بندی میں توسیع ایک انتہائی اہم قدم ہے جو جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ اقدام خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور مذاکرات کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ناگزیر تھا۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت خطے میں امن کے قیام کے لیے متحد ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس تنازع کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے قوی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا  توقع ہے کہ مذاکرات کا یہ دور ایک جامع امن معاہدے کی راہ ہموار کرے گا جو خطے میں پائیدار استحکام کا باعث بنے گا۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کا مکمل احترام کریں اور مستقل امن کے حصول کے لیے مذاکراتی عمل کو ترجیح دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ پاکستان عالمی امن کے لیے اپنی سفارتی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھے گا اور اسلام آباد مذاکرات کو کشیدگی کے مستقل خاتمے کی جانب ایک فیصلہ کن موڑ ثابت کرے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *