انرجی سکیورٹی ملک کے مستقبل کا اہم حصہ اب صرف الیکٹرک بسیں اور بائیکس خریدی جائیں گی: وزیراعظم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
انرجی سکیورٹی ملک کے مستقبل کا اہم حصہ اب صرف الیکٹرک بسیں اور بائیکس خریدی جائیں گی: وزیراعظم
انرجی سکیورٹی ملک کے مستقبل کا اہم حصہ اب صرف الیکٹرک بسیں اور بائیکس خریدی جائیں گی: وزیراعظم



اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت ملک توانائی کے بڑے بحران سے محفوظ رہا۔ انرجی سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ توانائی کا تحفظ ہماری مجموعی قومی منصوبہ بندی کا ناگزیر حصہ ہے۔
وزیراعظم نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ایندھن کی بچت کے لیے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سرکاری سطح پر صرف بجلی سے چلنے والی (الیکٹرک) بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں۔ انہوں نے شمسی توانائی کے منصوبوں کو مزید موثر بنانے کے لیے بیٹری سٹوریج سسٹم کے حصول کو آسان بنانے کا لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ اضافی بجلی کو محفوظ کر کے بوقتِ ضرورت استعمال کیا جا سکے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *