ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ پاکستان مکمل وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے مسقط روانہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ پاکستان مکمل وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے مسقط روانہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ پاکستان مکمل وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے مسقط روانہ



اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان کا اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے مسقط کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق    ایرانی وزیر خارجہ  مسقط کے بعد ماسکو، روس کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق   یہ دورہ علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔
 اسلام آباد میں قیام کے دوران عباس عراقچی نے مصروف دن گزارا۔   وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔    فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتوں میں دفاعی امور، سرحدی انتظام اور مشترکہ چیلنجز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے روانگی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کی اگلی منزل مسقط (عمان) ہے، جہاں وہ عمانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ مسقط کے بعد عباس عراقچی ماسکو (روس) کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں روسی حکام کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سفارتی اہمیت: تجزیہ کاروں کے مطابق، عباس عراقچی کا یکے بعد دیگرے پاکستان، عمان اور روس کا دورہ تہران کی اس فعال سفارت کاری کا حصہ ہے جس کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنا اور دوست ممالک کو اعتماد میں لینا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *