ایران سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی جلد اہم اعلان متوقع ہے: امریکی وزیر خارجہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایران سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی جلد اہم اعلان متوقع ہے: امریکی وزیر خارجہ
ایران سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی جلد اہم اعلان متوقع ہے: امریکی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک: مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں اہم اعلان سامنے آنے کا امکان ہے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ “ممکن ہے آج، کل یا اگلے ہفتے کے دوران ہمارے پاس اعلان کے لیے کچھ اہم پیشرفت ہو۔”

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران جنگ بندی معاہدہ قبول کر سکتا ہے، جبکہ ہفتے کے اختتام تک کسی ممکنہ ڈیل پر اتفاق کے امکانات بھی موجود ہیں۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے جلد مثبت فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران سے متعلق اچھی خبر کے لیے پُرامید ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *