ایران سے معاہدہ سب کے مفاد میں ہوگا ناکامی کی صورت میں بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے: ٹرمپ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 ایران سے معاہدہ سب کے مفاد میں ہوگا ناکامی کی صورت میں بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے: ٹرمپ
 ایران سے معاہدہ سب کے مفاد میں ہوگا ناکامی کی صورت میں بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے: ٹرمپ

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ دنیا کے لیے ایک “بہترین پیش رفت” ثابت ہوگا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا تو خطے میں دوبارہ جنگ چھڑ سکتی ہے، جو ماضی سے کہیں زیادہ بڑی اور خطرناک ہوگی۔ انہوں نے کہا اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو وہ پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگی، اور ایسا کوئی بھی نہیں چاہتا۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے خطے کی صورتحال اور ایران سے متعلق سفارتی کوششوں پر متعدد عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے، جن میں محمد بن سلمان، محمد بن زاید آل نہیان، تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری وزیراعظم شامل ہیں۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ان کی عاصم منیر سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ رجب طیب اردوان، عبدالفتاح السیسی، عبداللہ دوم اور حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے بھی مشاورت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اس “انتہائی پیچیدہ مسئلے” کے حل کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *