ایران نے میری درخواست پر 8 خواتین کی سزائے موت پر عمل روک دیا ٹرمپ کا دعویٰ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایران نے میری درخواست پر 8 خواتین کی سزائے موت پر عمل روک دیا ٹرمپ کا دعویٰ
ایران نے میری درخواست پر 8 خواتین کی سزائے موت پر عمل روک دیا ٹرمپ کا دعویٰ

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ان کی اپیل پر 8 خواتین کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ جن 8 خواتین کو آج رات پھانسی دی جانی تھی، اب انہیں سزا  موت نہیں دی جائے گی۔

ان کے مطابق، ان میں سے 4خواتین کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے گا جبکہ باقی 4 کو ایک ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا جائے گا۔

ٹرمپ نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بطور امریکی صدر ان کی درخواست کا احترام کیا اور ان خواتین کی سزائے موت ختم کر دی۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ان 8 ایرانی خواتین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *