
(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے کروز میزائل داغنے کی صلاحیت سے لیس فاسٹ اٹیک کشتی متعارف کردی گئی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اس کشتی کا نام 27 رجب رکھا گیا ہے ، جس کی رونمائی تہران کے انقلاب اسکوائر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کشتی 100 ناٹس (تقریباً 185 کلو میٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کر سکتی ہے،اس بنا پر یہ دنیا کی تیز رفتار فوجی بحری کشتیوں میں شمار کی جا سکتی ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق 27 رجب نامی یہ کشتی طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کی شمولیت ایران کی بحری جنگی طاقت میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے 27 رجب کی تعیناتی کو ملک کی بڑھتی ہوئی بحری دفاعی صلاحیتوں اور عسکری خود انحصاری کی نئی علامت قرار دیا گیا ہے۔









