
(ویب ڈیسک ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی پیشکش قبول کرنا امریکا کیلئے کم نقصان دہ راستہ ہے۔
محسن رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا قانونی اور سکیورٹی حق موجود ہے ، آبنائے ہرمز کا کنٹرول تجارت روکنے کیلئے نہیں،غیر محفوظ صورتحال اور فوجی مہمات روکنا مقصد ہے، آبنائے ہرمز میں اقدامات سکیورٹی کیلئے ناگزیر ہیں۔
مشیر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ جنگ کا جاری رہنا امریکی معیشت اور قوم کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔
انہوں نے امریکا کو مذاکرات کی میز قبول کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ منصفانہ مذاکرات کی میز کو قبول کرنا امریکا کے لیے سب سے کم مہنگا طریقہ ہے۔









