بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا بریک تھرو: مشترکہ آپریشن میں 16 خارجی دہشت گرد ڈھیر 2 اہم سرغنہ بھی ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا بریک تھرو: مشترکہ آپریشن میں 16 خارجی دہشت گرد ڈھیر 2 اہم سرغنہ بھی ہلاک
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا بریک تھرو: مشترکہ آپریشن میں 16 خارجی دہشت گرد ڈھیر 2 اہم سرغنہ بھی ہلاک



بنوں:خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پاک فوج، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک مشترکہ اور انتہائی کٹھن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 اہم ترین خارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران محاذِ جنگ پر بہادری سے لڑتے ہوئے 2 پولیس اہلکار بھی جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بنوں کے علاقے میریان میں خطرناک دہشت گردوں کی موجودگی کی پختہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ گھیراؤ کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے شدید مدافعت کرنے پر فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خوارج کے کئی خفیہ ٹھکانے اور پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ ہلاک خوارج میں علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا مقامی خارجی سرغنہ زمری نور اور سنگین ترین کارروائیوں میں مطلوب افغان خارجی سرغنہ عبداللہ سعید بھی شامل ہیں۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل وحید اللہ اور کانسٹیبل نور اللہ خان کی نمازِ جنازہ بنوں پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی ہے۔
شہداء کے جنازوں کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے روایتی سلامی پیش کی، جس کے بعد انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ عسکری حکام، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران سمیت سینیئر انتظامی حکام نے شرکت کی اور وطن کی مٹی پر جان نچھاور کرنے والے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *