بھارتی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے پہلگام ڈرامہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا: عطا تارڑ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارتی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے پہلگام ڈرامہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا: عطا تارڑ
بھارتی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے پہلگام ڈرامہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا: عطا تارڑ



اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے جبکہ بھارت اسے فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے تانے بانے براہِ راست بھارت سے ملتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ   وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، لیکن بھارت اس سے بھاگ رہا ہے۔ اگر بھارت کے ہاتھ صاف ہوتے تو وہ ایک منٹ کی تاخیر کیے بغیر تحقیقات کے لیے تیار ہو جاتا۔
 بھارت نے جھوٹا آپریشن کر کے پاکستان پر الزامات تو لگائے لیکن عالمی سطح پر ایک بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان نے بھارتی پراپیگنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا  اگر پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ہم اپنے قومی مفادات اور آبی حقوق کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے، مگر اب اس کی یہ ‘پرانی پلے بک’ دنیا کی نظروں میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے ہر حد تک جائے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *