
ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے بیجنگ میں غیر رسمی ملاقات ہوئی، جہاں دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ‘گریٹ ہال آف دی پیپلز’ میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں منعقدہ پروقار استقبالیہ تقریب کے موقع پر ہوئی۔ اس دوران چینی وزیراعظم لی چیانگ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر مختصر گفتگو بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سرکاری دورۂ چین پر موجود ہیں، جہاں پاکستانی وفد اعلیٰ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کر رہا ہے۔









