
ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اہم سیکیورٹی اجلاس میں ایران کی جانب سے موصول ہونے والی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لیں گے۔ یہ اجلاس سچویشن روم میں منعقد ہوگا، جہاں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق امریکی صدر تک ایرانی تجاویز پاکستانی ذرائع کے ذریعے پہنچائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بات چیت مؤخر کرنے اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی پیشکش کی ہے۔
تاہم امریکا کی جانب سے ان تجاویز پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ نہایت حساس سفارتی معاملات ہیں اور امریکا میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔









