
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے۔امریکی بحریہ کوحکم دیا ہے کہ چھوٹی یا بڑی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے، دشمن کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں۔امریکی مائن سویپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں، آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔
pic.twitter.com/A1AgAtFlyh
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) April 23, 2026









