علاقائی کشیدگی میں گوادر پورٹ کا اہم سنگِ میل: بین الاقوامی بحری جہاز کی کامیابی سے آمد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
علاقائی کشیدگی میں گوادر پورٹ کا اہم سنگِ میل: بین الاقوامی بحری جہاز کی کامیابی سے آمد
علاقائی کشیدگی میں گوادر پورٹ کا اہم سنگِ میل: بین الاقوامی بحری جہاز کی کامیابی سے آمد



اسلام آباد / گوادر: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں گوادر بندرگاہ عالمی تجارت کے لیے ایک محفوظ اور کلیدی بحری مرکز کے طور پر ابھرنے لگی ہے۔ اس سلسلے میں ایک بڑی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب بین الاقوامی بحری جہاز ‘ایم وی ایچ ایم او لیڈر’ (MV HMO LEADER) کامیابی کے ساتھ گوادر پورٹ پر لنگرانداز ہو گیا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور، جنید انوار چوہدری کے مطابق، اس جہاز کے ذریعے 35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو کی ہینڈلنگ انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی۔ وفاقی وزیر نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی آپریشنل صلاحیتیں اب عالمی سطح پر تسلیم کی جا رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے باعث عالمی شپنگ لائنز متبادل اور محفوظ راستوں کی تلاش میں ہیں، جہاں گوادر اپنی جغرافیائی اہمیت کی بنا پر ایک بہترین “سیف ہیربر” (Safe Harbour) ثابت ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق گوادر پورٹ اور اس سے ملحقہ فری زون میں اس وقت درج ذیل استعداد موجود ہے۔ 16 ہزار TEUs (کنٹینرز) ہینڈل کرنے کی فوری گنجائش۔    جدید انفراسٹرکچر: کارگو کی تیزی سے ترسیل اور اسٹوریج کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولیات۔ گوادر پورٹ کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹرانس شپمنٹ کی سرگرمیوں میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ گوادر جلد ہی وسط ایشیائی ریاستوں اور خلیجی ممالک کے درمیان تجارت کا سب سے بڑا مرکز بن جائے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *