فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران مکمل حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزاء پیشرفت ہوئی : آئی ایس پی آر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران مکمل حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزاء پیشرفت ہوئی : آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران مکمل حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزاء پیشرفت ہوئی : آئی ایس پی آر


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کا مختصر لیکن انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جس دوران فیلڈ مارشل نےایران، امریکہ جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششوں کے تحت اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دورے کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد پیدا علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کو فروغ دینا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم  منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان ، سپیکر باقر غالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں امن و استحکام اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کرنے پر بات چیت کی گئی،ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں.

 ثالثی کے عمل میں بامعنی کردار ادا کیا،24گھنٹوں میں ہونے والی طویل بات چیت میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزاء پیش رفت ہوئی، ایرانی قیادت نے مذاکرات میں سہولت کاری اور مسائل کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *