مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: صدرمملکت نے اہم اجلاس طلب کرلیابڑے فیصلے متوقع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: صدرمملکت نے اہم اجلاس طلب کرلیابڑے فیصلے متوقع
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: صدرمملکت نے اہم اجلاس طلب کرلیابڑے فیصلے متوقع

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال زیر غور آئے گی، اجلاس میں ایران، امریکا اسرائیل جنگ اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لیں گے، ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر اور ترسیل کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی اور اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائرہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشا ڈرائیورز کو سبسڈی دینے سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *