ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے بڑا قدم وزیراعظم کا قیمتی پتھروں کی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے بڑا قدم وزیراعظم کا قیمتی پتھروں کی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے بڑا قدم وزیراعظم کا قیمتی پتھروں کی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ



اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قیمتی پتھروں (Gemstones) کی صنعت کی ترقی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شعبے کی بحالی اور برآمدات بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک میں قیمتی پتھروں کی نکالنے (Mining) اور ان کی صفائی و تراش خراش (Processing) کے موجودہ طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے قیمتی وسائل کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پرانے طریقوں کی جگہ جدید بین الاقوامی ٹیکنالوجی کو رائج کیا جائے تاکہ پتھروں کی اصل قیمت اور معیار برقرار رہے۔
صنعتی ترقی کو مہمیز دینے کے لیے وزیراعظم نے ملک میں 3 سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل سے نایاب اور قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ     “ہمیں خام مال کی سستے داموں فروخت کے بجائے ملک کے اندر ‘ویلیو ایڈیشن’ (Value Addition) کرنی چاہیے۔ مقامی وسائل کو جدید طریقے سے بروئے کار لا کر ہم اپنی برآمدات میں اربوں ڈالر کا اضافہ کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ قیمتی پتھروں کی غیر قانونی ترسیل اور اسمگلنگ کو ہر صورت روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ یہ صنعت ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو سکے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *