نیویارک: پانی کا بطور ہتھیار استعمال اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی قبول نہیں اسحاق ڈار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نیویارک: پانی کا بطور ہتھیار استعمال اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی قبول نہیں اسحاق ڈار
نیویارک: پانی کا بطور ہتھیار استعمال اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی قبول نہیں اسحاق ڈار



نیویارک :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں ایک اہم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر پاکستان کا اصولی موقف پیش کیا ہے۔ انہوں نے سیشن کے انعقاد پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں یہ اقدام وقت کی ضرورت تھا۔
اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر نے ریاستوں کے مابین تعلقات کے اصول وضع کیے اور شہریوں کو مساوات و حقِ خودارادیت دیا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر سختی سے کاربند ہے اور دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے، کیونکہ امن کا فروغ تمام ریاستوں کی ذمہ داری ہے۔
پانی کے تنازعات پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پانی کا بطور ہتھیار استعمال کسی صورت قبول نہیں، اور پاکستان سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 8 دہائیوں سے حل طلب ہے، جس کے لیے عالمی معاہدوں کی پاسداری ضروری ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی نے عالمی سطح پر معاشی چیلنجز پیدا کیے۔ پاکستان نے ہمیشہ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے مخلصانہ کاوشیں کیں، اور ہم ان کوششوں کی حمایت پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان نہتے فلسطینیوں کے حقوق کا پرزور حامی ہے اور دنیا بھر میں قوانین کا یکساں اطلاق ناگزیر ہے۔
نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں تبدیلیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی ادارے میں منصفانہ اور جمہوری اصلاحات کا حامی ہے۔ چند مخصوص ملکوں کو فائدہ دینے کے بجائے تمام رکن ممالک کے مساوی کردار کو تسلیم کرنا ہوگا، اور پاکستان عالمی چارٹر کی پاسداری کے لیے تمام ممالک سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *