وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق گفتگو تقریباً 50 منٹ جاری رہی۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی شرکت کو سراہا اور اہم ملاقاتوں کا خیرمقدم کیا۔

شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے اپنے سفارتی رابطوں سے ایرانی صدر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد خطے میں پائیدار امن کے لیے اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ تہران اور ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کی تعریف کی اور پاکستان کے امن کے لیے مخلصانہ عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اسحاق ڈار کی امن کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا، اور دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی رابطوں اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *