وزیر اعظم کی حج کے روح پرور بابرکت موقع پر امت مسلمہ حجاج کرام کو دلی مبارکباد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیر اعظم کی حج کے روح پرور بابرکت موقع پر امت مسلمہ حجاج کرام کو دلی مبارکباد
وزیر اعظم کی حج کے روح پرور بابرکت موقع پر امت مسلمہ حجاج کرام کو دلی مبارکباد

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج حج کے روح پرور اور بابرکت موقع پر امت مسلمہ اور بالخصوص فریضہ حج ادا کرنے والےوالےتمام   حجاج کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے پیغام میں کہا کہ حج کا مبارک دن عبادت گزاروں کے لئے اللہ تعالی کی رحمت اور فضل و کرم کے حصول کا بہترین موقع ہے۔اللہ تعالیٰ حاجیوں اور تمام مسلمانوں کی عبادات کو قبولیت عطاء فرماۓ اور اسلامی اقدار کو اپنی عملی زندگی میں رائج کرنے کی توفیق دے۔

انہوں نے کہا کہ حج کا پروقار اجتماع امت مسلمہ کے باہمی اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو  اجاگر کرتا ہے۔ اسی جذبہ محبت و ایثار اور باہمی تعاون میں اصل قومی اور اجتماعی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے۔آج حج کی بابرکت اور مقدس ساعتوں میں پاکستان من حیث القوم دنیا بھر میں امن و سلامتی اور استحکام کے لیے دعا گو ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اللہ کے حضور دست بدعا ہیں کہ عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارہ کی فضا کو تقویت ملے تاکہ فلاح انسانیت اور اجتماعی بھلائی کے لیے کام ہو سکے۔ آمین! حج مبارک!

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *