
(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی، عوام کو ریلیف مل گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔









