
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کل قومی اسمبلی میں دو اہم حکومتی بل متعارف کروائیں گے۔الیکٹریسٹی ترمیمی بل 2026، بجلی کی پیداوار، ترسیل و تقسیم انضباط (ترمیمی) بل قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2026 بھی ایوان میں پیش کریں گے۔
وزیر خزانہ مالیاتی ذمہ داری و تحدید قرضہ (ترمیمی) بل 2025 پیش کریں گے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اہم رپورٹ بھی ایوان میں پیش کریں گے
اسی طرح ایوان میں ٹیکس شارٹ فال، تعلیمی اداروں میں بے تحاشا فیسوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔









