پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی: امریکا ایران ثالثی مثبت نتیجے کے قریب پہنچ گئی خواجہ آصف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی: امریکا ایران ثالثی مثبت نتیجے کے قریب پہنچ گئی خواجہ آصف
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی: امریکا ایران ثالثی مثبت نتیجے کے قریب پہنچ گئی خواجہ آصف



اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین جاری ثالثی کے عمل میں پاکستان آہستہ آہستہ مثبت نتیجے کے قریب پہنچ چکا ہے اور ان کوششوں کے ذریعے پاکستان دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا حالیہ دورہِ ایران بذاتِ خود اس بات کا واضح ثبوت اور اشارہ ہے کہ معاملہ اب کسی منطقی حل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششیں جلد کامیاب ہوں گی جس سے نہ صرف پاکستان اور خطے بلکہ پوری دنیا میں مستقل امن قائم ہوگا۔

خواجہ آصف نے جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے باعث ملکی معاشی بحالی  کا عمل نہ صرف رک گیا ہے بلکہ ریورس ہوا ہے، جس کا براہِ راست اثر عام آدمی پر پڑا ہے۔ انہوں نے حکومتی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت کو اس بات کا پورا احساس ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے۔

وزیر دفاع نے زوردیا کہ اگر خطے میں یہ امن قائم ہو جاتا ہے تو اس سے معاشی صورتحال کو سنبھالنے میں بڑی آسانی ہوگی اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *