
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ایسے وقت میں ایران کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جب خطے کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی حساس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایک خصوصی اور انتہائی اہمیت کا حامل پیغام لے کر جا رہے ہیں جو ایرانی قیادت تک پہنچایا جائے گا۔
اس اہم سفارتی مشن پر روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر داخلہ محسن نقوی کو تہران میں ہونے والے مذاکرات کے مینوفیکچرنگ اور دوطرفہ سٹریٹجک امور کے حوالے سے خصوصی گائیڈ لائنز اور ہدایات جاری کیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا یہ دورہ پاک ایران سرحد کی سکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اور دونوں ممالک کے مابین حالیہ جیو پولیٹیکل صورتحال پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کے لیے انتہائی کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ وہ تہران میں ایرانی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔









