پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا بڑا اور حتمی اعلان بجلی سبسڈی ختم کرنے کی تمام خبریں جھوٹ کا پلندہ قرار غریبوں کو بڑا ریلیف!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا بڑا اور حتمی اعلان بجلی سبسڈی ختم کرنے کی تمام خبریں جھوٹ کا پلندہ قرار غریبوں کو بڑا ریلیف!
پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا بڑا اور حتمی اعلان بجلی سبسڈی ختم کرنے کی تمام خبریں جھوٹ کا پلندہ قرار غریبوں کو بڑا ریلیف!



اسلام آباد :وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری تمام افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے کہ حکومت غریب اور پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کی سبسڈی ہرگز ختم نہیں کر رہی۔ اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے تحفظ کے لیے حکومت پرعزم ہے، تاہم اس ریلیف کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے امراء کے خلاف اب گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

سردار اویس لغاری نے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے ہوشربا حقائق سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 200 یا اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جنہیں حکومت گزشتہ 4 سالوں میں 527 ارب روپے کا خطیر ڈسکاؤنٹ دے چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر 423 ارب تک پہنچ گیا ہے اور اس وقت ملک کے 86 فیصد گھریلو صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے تحت سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ توانائی نے پریس کانفرنس میں سخت اور جارحانہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑے بڑے سولر سسٹم لگانے والے امیر ترین لوگ بھی اب چوری چھپے 200 یونٹ سے کم بجلی کا استعمال دکھا کر ‘پروٹیکٹڈ صارفین’ کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیں اور مڈل و لوئر مڈل کلاس پر بوجھ بن رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “کیا ان امیروں کا پروٹیکٹڈ بن کر ڈسکاؤنٹ لینا جائز ہے؟”۔
اویس لغاری نے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے نئے ڈیجیٹل رجسٹریشن نظام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ سے کم بجلی کے بلوں پر ایک ‘کیو آر کوڈ’ (QR Code) جاری کیا گیا ہے۔ ہمارا پہلا ہدف تمام پروٹیکٹڈ صارفین کو اس کیو آر کوڈ کے ذریعے میٹر سے لنک کرنا ہے تاکہ امراء اور بجلی چوروں کو اس لسٹ سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فلٹریشن اور ڈیٹا کی آمد کے بعد صرف اور صرف صحیح اور حقیقی حقدار صارفین کو ہی ڈسکاؤنٹ جاری رکھا جائے گا، جس سے غریب کا حق محفوظ ہوگا۔ اب تک 20 لاکھ صارفین اس کیو آر کوڈ سے فائدہ اٹھا کر خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *