پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

ویب ڈیسک:   پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی ایک بڑی وکٹ گرادی ہے، جب اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

پی پی کے رہنما نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے نذیر احمد کو پارٹی مفلر پہنایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ نذیر احمد جون 2023 سے اسمبلی کے اسپیکر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ساجد قریشی نے کہا تھا کہ وہ احتجاجی سیاست اور منفی بیانیے سے تنگ آ چکے ہیں اور قومی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے نذیر احمد اور دیگر شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی میں عزت و مقام دینے کی یقین دہانی کرائی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *