
(ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
یومِ مزدور کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اطلاق ضروری سروسز کے علاوہ تمام اداروں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز جمعہ سندھ کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے اور لوکل کونسلز بند رہیں گے۔ضروری خدمات کے اداروں کے علاوہ سندھ بھر کے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر یکم مئی کو بند رہیں گے۔









