
(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کا اگلا دور جمعے کو ہوسکتا ہے۔
امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں اچھی خبر متوقع ہے۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے.
ٹرمپ نے کہا کہ فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھیں، جنگ بندی اس وقت تک بڑھا رہے ہیں جب تک ایران تجاویز پیش نہیں کرتا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بارپھر پاکستان کی تعریف کی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اب بھی اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔









