
(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے کےلیے بےتاب ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا ہے کہ ایران معاہدے کےلیے بےتاب ہے، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیئں،ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے،ہم نے ایران کو تباہ کردیا،اب وہ معاہدہ کرناچاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایران کیساتھ وہی کررہے ہیں جو وینزویلا کےساتھ کیا،ہم نے ایران کو سخت نقصان پہنچایاہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو روکنا چاہتا ہوں،اقتصادی ترقی کا مطلب مہنگائی نہیں ہوتاہے۔









